پاکستانی شیعہ خبریں

سبی،جعفر ایکسپریس بم دھماکے میں جان بحق ہونے والوں کی لاشیں اپنے زندہ لواحقین کے انتظار میں

شیعہ نیوز(سبی)سبی جعفر ایکسپریس بم دھماکہ میں جان بحق ہونے والے سترہ افراد میں سے 7 کی شناخت جبکہ دس جان بحق افراد کی مکمل جھلسی ہوئی لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی ڈی این اے ٹیسٹ کے طویل ترین اذیت ناک مرحلہ سے گزرنا ہوگا کئی گھروں میں گہرام برپا تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سبی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے بم دھماکہ نے سبی سمیت دیگر کئی علاقوں میں سوگ کا سماں تاحال جاری ہے گزشتہ روز کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کی بوگی نمبر تین کے مسافروں کو معلوم نہیں تھا کہ ان کا سفر سبی ریلوے اسٹیشن پرختم ہوجائے گا مذکورہ ٹرین کی بوگی میں88 مسافر موجود تھے جب المناک سانحہ رونما ہوا تو کئی مسافر اسٹیشن پر موجود تھے کئی بچے خواتین مرد بوگی میں سوار اپنی منزل کی طرف جلد ازجلد پہنچنے کے لئے بے تاب تھے ٹرین اپنی منزل کی طرف گامزن ہونے کیلئے تیار ہوچکی ہے ایس ایس فٹر غلام سرورجو سبی میں محکمہ ریلوے کاملازم تھا مذکورہ ٹرین پر کام میں مگن تھا اچانک زور دار دھماکہ ہوا ہر طرف چیخ وپکار ہونے لگی بوگی میں آگ اتنی شدت کی تھی کہ زخمی جہاں تھے وہی جل کر خاکستر ہوگئے پھول جیسے انسانی جسم کوئلہ کی مانند نظر آئے جان بحق ہونے والے سترہ افراد میں سے صرف ساتھ افراد کی شناخت ہوسکی جبکہ باقی بچ جانے والے افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں آج بھی اپنے زندہ لواحقین کے انتظار میں سول ہسپتال کوئٹہ کے مردہ خانہ میں موجود ہیں اب ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا جس میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی لاشوں کولیجانے کیلئے بیتاب ہیں تاکہ ان کو ان کی آخری آرام گاہ تک پہنچایا جاسکے جان بحق افراد میں سبی کاریلوے ملازم غلام سرور بھی شامل تھا بم دھماکہ کے بعد جان بحق ہونے والوں کی لاشیں جب ان کے گھروں تک پہنچی تو علاقے میں گہرام مچ گیاواضح رہے کہ نوشکی کے ہندو برادی کے جان بحق ہونے والے اٹھ افراد کی لاشوں کو بھی تاحال ورثہ کے حوالے نہیں کی جاسکی جان بحق ہوانے والے دو افراد(مرد ۔ خاتوں ) کا تعلق ڈیرہ اللہ یار سے تھا اور ایک کی لاش کراچی کارہائشی سیف الدین ولد نواب خان کی تھی پانچ افراد کو سبی میں ہی شناخت کرلیا گیا تھا ٹرین بم دھماکہ میں جان بحق ہونے والوں کی تعداد زیادہ تھی لیکن تاحال درست ہلاکتوں کی تعداد معلوم نہ ہوسکی سترہ افراد وہ ہیں جن کی لاشیں برآمد ہوسکاہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button