پاکستانی شیعہ خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس نے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا، 2 دستی بم بھی برآمد

شیعہ نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ نواب پولیس نے دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو دستی بم برآمد کرلیے ہیں۔ تھانہ نواب پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کسی مسافر گاڑی میں ایک دہشت گرد دھماکہ خیز مواد کے ساتھ موجود ہے۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی ملتان روڈ پر ناکہ بندی کرکے انتہائی سخت چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔ دن بھر جاری رہنے والی اس چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک مسافر گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں محمد عدنان ولد ابراہیم سکنہ عبدالخیل کی تلاشی کے دوران دو دستی بم برآمد کر لیے۔ ملزم سے حاصل ہونے والی ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم دستی بم، ہینڈ گرینڈز سمیت دیگر خوفناک اسلحہ کالعدم تنظیموں کو سپلائی کرتا ہے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر 5Exp-PPC کے تحت مقدمہ درج کرکے تفشیش کا آغاز کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button