Uncategorized

حق کی فتح، احسان اللہ بلوچ سمیت بھکر کے 39 شیعہ اسیر جیل سے رہا

شیعہ نیوز (بھکر) بھکر سے بلاجواز گرفتار کئے جانے والے 39 شیعہ اسیروں کو میانوالی جیل سے رہائی مل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین تحصیل دریا خان کے سیکرٹری جنرل اور سابق امیدوار قومی اسمبلی احسان اللہ خان بلوچ سمیت بے گناہ قید رہنے والے 39 شیعہ اسیروں کو انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے رہائی مل گئی ہے۔ اسیروں کو میانوالی جیل سے ان کے علاقہ بھکر لایا گیا تو مقامی افراد نے ان اسیروں کا بھرپور استقبال کیا۔ واضح رہے کہ رہائی پانے والے احسان اللہ خان گذشتہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 73 بھکر سے امیدوار بھی تھے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے تکفیری جماعت سپاہ صحابہ کے دباو پر ان شیعہ افراد کو بے گناہ حراست میں لیکر کیسز میں پھنسایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button