Uncategorized

حکومت طالبان اور انکے حامیتیوں کیخلاف دلیرانہ آپریشن کرے، منور حسین شاہ

شیعہ نیوز (فیصل آباد) حکومت طالبان کے سرپرستوں کی فہرست بنا کر طالبان سمیت ان کے حمایتیوں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف دلیرانہ آپریشن کرے، پوری قوم حکومت کا ساتھ دے گی۔ ان خیالات کا اظہار پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف نے فیصل آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا حضرت امیر ملت رحمتہ اللہ علیہ اور جملہ اولیاء اللہ کے پیر وکار امن پسند محب وطن اور عاشقان رسولۖ ہیں، ریاست میں ریاست بنانا اور اپنے ہی فوجیوں کے خلاف اسلحہ اٹھانا کہاں کا جہاد ہے۔؟ خانقاہوں کو بم سے اڑ ا کر اور دہشت گردی پھیلا کر سواد اعظم کے دلوں سے جذبہ حب الوطنی نہیں نکالا جا سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button