پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، نادرا کے دفتر کے سامنے طالبان کا بم سے حملہ، ۱۵ افراد زخمی ہوئے

شیعہ نیوز(کوئٹہ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں طالبان کی جانب سے کئے گئے بم دھماکے سے کم از کم دو افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے، یہ دھماکا کوئٹہ کے مصروف علاقے ڈبل روڈ پر ہوا اور پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ بارودی مواد ایک سائیکل پر رکھا گیا تھا جس میں ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کیا گیا، پولیس کے مطابق جس سائیکل میں بم نصب کیا گیا تھا اُسے گاڑیوں کے درمیان کھڑا کیا گیا تھا۔

ہلاک و زخمی ہونے والے راہگیر تھے، جس مقام پر یہ دھماکا ہوا اُس سے کچھ ہی فاصلے پر کوائف کا اندارج کرنے والے قومی ادارے ’نادار‘ کا دفتر بھی ہے،زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر وہاں تک لوگوں کو جانے سے روک دیا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے کئی گاڑیوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا جب کہ بعض عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button