بلوچستان میں بوکوحرام طرز کی ایک دیوبندی جماعت نے طالبات کو اغوا کرنے کی دھمکی دیدی
شیعہ نیوز (کوئٹہ) دیوبندی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے ایک مسلح گروہ نے بلوچستان کے ضلع وسط میں واقع پنج گر میں انگریزی زبان سیکھنے کے لئے سینٹر جانے والی 23طالبات کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے یہ تعلیم حاصل کرنا نا چھوڑی تو وہ انہیں اغوا کرلیں گے، خارجی گروہ کا کہنا ہے کہ مغربی تعلیم حاصل کرنا حرام ہے، تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں اچانک سینٹر میں ایک مسلح شخص داخل ہوااور سینٹر کی طالبات اور ٹیچر ز کو دھمکی دیتے ہوئے تعلیم ترک کرنے کا مطالبہ کیا، موقع پر موجود ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ مسلح شخص نے پہلے آتے ہی سنیٹر کا سار ا کا سارا فرنیچر ٹوڑ دیا پھر طالبات اور خواتین ٹیچرز کو دھمکی دینے لگا۔پنج گر پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ، تاہم اس حوالے کوئی کاروائی ابھی تک نہیں کی گئی۔
متاثرہ سینٹر کی طالبات کا کہنا تھا کہ وہ ڈرپوک نہیں ہیں ،انکا کہنا تھا چاہے کیسے بھی حالات ہوں وہ اپنی تعلیم کو جاری رکھیں گئیں۔ اس واقعہ کے حوالے سے ایک تجزیہ نگا ر کا کہنا تھا کہ اسلام کو ہمیشہ اسی قسم کے شدت پسند گروہ نے نقصان پہنچایا ہے، انکا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں تکفیری فکر رکھنے والے اس قسم کے گروہ مغرب کی ایماءپر اسلام کو بدنام کرنے کے لئے ایسی حرکتیں کر رہے ہیں انکا مقصد غیرمسلموں کو اسلام کا مسخ شدہ تصویر دیکھا کر اسلام مخالف بنانا ہے،انہوں نے نائیجریا کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نائجیریا میں بھی یہی سلفی تکفیر گروہ بو کو حرام طالبات کی تعلیم کو حرام قرار دے کر انہیں اغوا کررہا ہے، یہ حرکت اسلام کی تعلیمات کے مخالف ہے۔