کراچی پولیس کی امریکا نوازی، آئی ایس او کے نوجوانوں کو امریکا مردہ باد ریلی نکالنے پر شدید نتائج کی دھمکیاں
شیعہ نیوز(کراچی )کراچی پولیس نے آئی ایس او کے ذمہ داروں کو 16مئی کی مناسبت پر یوم امریکا مردہ باد ریلی نا نکالنے کے لئے دباؤ ڈالنا شرو ع کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق ڈی ایس پی اور ایس ایس پی ایسٹ نے آئی ایس او کے نوجواں طالب علموں کو 16مئی کی امریکا مردہ باد ریلی نا نکالنے کے لئے دھمکیا ں دینا شروع کردیں ہیں ،جبکہ اس حوالے سے آئی ایس ا وکے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہر صورت شہید قائد کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے مردہ باد امریکا ریلی اپنے شیڈول کے مطابق نکالی جائے گی انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس ہر سال اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے امریکا مخالف ریلی روکنے کی ناکام کوشیش کرتے ہیں ، لیکن وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ ریلی ہر صورت نکالی جائے گی، ترجمان امامیہ کا کہنا تھا کہ اگر پولیس کے پاس دہشت گردی کی اطلاعات ہیں تو وہ اسکے لئے سیکورٹی پلان ترتیب دے نا کہ ہمیں روکنے کی کوشیش کریں۔
واضع رہے کہ 16مئی یوم مردہ باد امریکا شہید قائد کے فرمان پر منایا جاتا، 16مئی اسرائیل کے ناپاک وجود کو امریکا کی جانب سے قانونی حیثیت فراہم کرنے کا دن ہے ، اس دن کو شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے فلسطینی عوام کے حمایت میں یوم مردہ باد امریکا قرار دیا تھا۔