شام میں اصحاب رسول(ص) کے مزارات کی بحرمتی پر جے یو پی 20 مئی کو احتجاج کریگی
شیعہ نیوز (کراچی) شام میں صحابی رسول (ص) حضرت اویس قرنی اور حضرت خالد بن ولید کے مزارات کی شہادت عالم اسلام میں انتشار اور افتراق پیدا کرنے کی ایک سازش ہے۔ اس دن پورے ملک میں جے یو پی کی طرف سے اس سانحہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ ملک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا جائیگا کہ وہ اس سلسلہ میں شام کی حکومت سے پرزور احتجاج کریں۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صدر ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ شام میں صحابی رسول (ص) حضرت اویس قرنی رضی اللہ تعالٰی عنہ اور حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالٰی عنہ کے مزارات کی شہادت عالم اسلام میں انتشار اور افتراق پیدا کرنے کی ایک سازش ہے، جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور شام کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان واقعات کا سختی سے نوٹس لے اور مجرموں کو پکڑ کر جلد کیفر کردار تک پہنچائے۔ صاحبزادہ زبیر نے مزید کہا کہ جمعیت علماء پاکستان اس سانحہ پر 20 مئی کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کرتی ہے، اس دن پورے ملک میں جے یو پی کی طرف سے اس سانحہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے اور ملک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا جائیگا کہ وہ اس سلسلہ میں شام کی حکومت سے پرزور احتجاج کریں اور اس واقعہ کے مجرموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کریں۔
واضح رہے کہ شام میں گذشتہ دنوں سعودی ایماء پر شام میں بشار حکومت کے خلاف تکفیری دہشت گردوں نے صحابی رسول (س) کے مزارات پر گولہ باری کرے مہندم کردیا تھا، اس سانحہ کی خبر عام ہوتے ہی عالم اسلام میں سعودیہ عرب کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جارہاہے۔