پاکستانی شیعہ خبریں

کالعد م سپاہ صحابہ نے توہین اہل بیت ایشو کو بنیا د بناکر عزداری کے خلاف ہزاہ سرائی کرنا شروع کردی

شیعہ نیوز (کراچی) ملک دشمن جماعت کالعدم سپاہ صحابہ نے توہین اہل بیت(ع) کی آڑ میں نواسہ رسول(س) کی عزاداری کی مجالس ، مرثیوں اور قصیدوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ شروع کردیا ہے،تاہم اس بات کا انکے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ مجالس اور مرثیہ خوانی میں سوائے واقعہ کربلا کے کچھ اور بیان نہیں ہوتا ، ذرائع کے مطابق کالعد م سعودی و امریکی ایجنٹ جماعت سپاہ صحابہ کی جانب سے آفیشل ٹوئر پیغام میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے، یہ بات کوئی نئی نہیں بلکہ یہ کالعدم جماعت شروع سے ہی نواسہ رسول (س) کی کربلا میں اسلام ناب محمد ی (ص) کے لئے دی جانے والی قربانی پر ظالم یزید ابن معاویہ کے اقدام کودرست قرار دیتے ہوئے یزید لعین کو حق پر تصور کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اس گروہ کو عزداری سید شہداءگراں گذرتی ہے، جبکہ امام حسین (ع) کی عزاداری مسلمانوں کے مشترکات میں سے ہے ،ہر سال محرم میں شیعہ سنی مل کر امام (ع) کی اس عظیم قربانی کی یاد تازہ کرتے ہیں۔ لہذا اس اہم موقع پر جہان توہین اہل بیت (ع) کے مسئلے پر تمام مسلمان یکجا ہیں وہیں یہ فتنہ پرور جماعت اپنے دیرانہ مطالبہ کو سامنے رکھ کر مسلمانوں کے درمیان نئے فتنے کو جنم دینے کی کوشیش کر رہی ہے، لیکن یہ بات کالعدم جماعت اور اس عقیدے کے تمام لوگ جانتے ہیں کہ اس مطالبہ کو مسلمان پاکستان پہلے ہی بری طرح رد کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button