پاکستانی شیعہ خبریں

ملک بھر میں شیعہ نسل کشی کیخلاف احتجاج، کراچی میں علامتی دھرنا ہوگا

شیعہ نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر پاکستان کے مختلف شہروں میں آج نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ پاکستان کے مختلف شہروں سے ہمارے نمائندوں کی رپورٹوں کے مطابق آج نماز جمعہ کے بعد پاکستان کے شہروں اسلام آباد، ملتان، لاھور، کراچی، کویٹہ حیدرآباد اور پشاور میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں اور حامیون نے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔مظاہرین نے حکومت سے شیعہ مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے اور تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کرکے سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ جبکہ کراچی میں اسی سلسلے میں شام ۵ بجے سے علامتی احتجاج دھرنا دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button