Uncategorized

ملتان میں شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاج، دہشتگردوں کو لگام دی جائے مقررین کا مطالبہ

شیعہ نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر آج ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی نماز جمعہ کے بعد چوک کمہارانوالہ پر کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی، علامہ قاضی نادرحسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا عمران ظفر، محمد عباس صدیقی اور دیگر نے کی۔ مظاہرین نے نمازجمعہ کے بعد چوک کمہارانوالہ کو دونوں طرف سے ٹریفک کے لیے بند کردیا اور شیعہ نسل کشی کے خلاف بھرپورنعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بینرز، پلے کارڈز اور جھنڈے اُٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے صبر کا دامن اب لبریز ہورہا ہے اگر ہماری سیکیورٹی اور حقوق کو یقینی نہ بنایا گیا تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات شام، بحرین اورلبنان کی طرح بنائے جارہے ہیں، دہشت گردوں کو لگام نہ دی گئی تو کوئی بھی محفوظ نہیں ہوگا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اندر سے کھوکھلا کیا جارہا ہے جو کہ غیرملکی سازش کا حصہ ہے۔ اُنہوں نے وزیرستان میں میجر جنرل کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان دہشت گردوں کو تحفظ دے رہی ہے جو ملک کے کونے کونے میں پاک فوج، پولیس اور معصوم عوام کو شہید کررہی ہے۔ جب تک حکومت ان دہشت گردوں کے خلاف منظم کاروائی نہیں کرے کراچی سمیت پورا ملک جلتا رہے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button