پاکستانی شیعہ خبریں
پاسبان عزا اور حسینی فورس نے بھی لیبک یاحسین (ع) مارچ کی حمایت کردی
شیعہ نیوز (کراچی) یکم جون کو لیبک یا حسین مارچ نمائش تا وزیر اعلی ہاوس کی پاسبان عزا اور حسینی فورس نے حمایت کردی ہے، ذرائع کے مطابق پاسبان عزا کے مرکزی رہنما راشد رضوی اور حسینی فورس کے اشتر رضا اشتر نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کو لبیک یا حسین مارچ میں کارکناں سمیت شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے، انکا کہنا تھا کہ ہم اور ہمارے کارکناں سمیت پوری ملت اس مارچ میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کام میں دام دہرم سکن ہر طرح سے پیش پیش ہیں۔
واضع رہے کہ یکم جون کو مجلس وحدت المسلمین نے کراچی میں شیعہ نسل کشی کے خلاف لیبک یا حسین مارچ کا اعلان کیا ہے،مارچ نمائش چورنگی سے شروع ہوکر وزیر اعلی ہاوس پر اختتام ہوگا۔