پاکستانی شیعہ خبریں

سعودی امریکی نواز سیاسی جماعتیں نہیں چاہتیں کہ ملت تشیع مضبوط ہو، علامہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم یتیمان آل محمد (ص) کے خادم ہیں اور کبھی بھی اپنی ملت کو تنہا نہیں چھوڑیں گے کیونکہ ہم قیامت تک مسلط ہونے کیلئے نہیں بلکہ قوم کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان عمل میں وارد ہوئے ہیں، سعودی اور امریکی پیرول پر چلنے والی سیاسی جماعتیں پاکستان میں ملت تشیع کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتیں کیونکہ ملت تشیع کی مضبوطی امریکی و سعودی ایجنڈے کی تکمیل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں آئمہ جمعہ و جماعت کے ساتھ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ مبارک موسوی، علامہ باقر زیدی، علامہ علی انور جعفری، علامہ عقیل موسیٰ، علامہ صادق جعفری، علامہ علی افضال سمیت کثیر تعداد میں علماءکرام موجود تھے۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ جب زمانے میں فرعونوں کی حکومت ہو تو ہمیں عزت کی موت کو ترجیح دینی چاہیئے، عصر حاضر کے طاغوتوں کے مقابلے میں پاکستان کی ملت جعفریہ سینہ سپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عالمی استعمار کی سازشوں کے خلاف عوامی جدوجہد رہبر معظم کی آرزو¿ں میں سے ایک آرزو ہے اور ہم اپنے رہبر کی آرزو¿وں کی تکمیل کیلئے اپنی جان تک نچھاور کرنے کیلئے تیار ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے پاکستا ن میں نہ صرف ملت تشیع کی مظلومیت کی آواز کو بلند کیا، ساتھ ہی ساتھ دوسرے مکاتب فکر اور مذاہب کی بھی مظلومیت کی آواز بلند کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کی مظلوم ملت نے ہمیشہ استعماری سازشوں کے آگے بند باندھا ہے اور انشاءاللہ اس دور میں بھی ان قوتوں اور ان کے ایجنٹوں کے آگے سینہ سپر رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button