مضامین

ہندو یہود معاہدہ، برصغیر میں دہشت گردی کا خطرہ

شیعہ نیوز: اطلاعات کے مطابق ہندوستان میں نریندر مودی کے اقتدار میں آتے ہی نئی دہلی اور تل ابیب کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ کے معاہدے کا انکشاف ہوا ہے۔ مودی کی حکومت میں انسانی وسائل کی وزیر اسمرتی ایرانی نے نئی دہلی میں اسرائیلی سفیر ایلن اشپز سے ملاقات کی ہے جس میں نئی دہلی اور تل ابیب کے درمیان تعلیم اور تحقیق میں تعاون کی توسیع پر زور دیا گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ہندوستان اور اسرائيل نے مشترکہ تحقیقاتی منصوبوں پر سالانہ 50 لاکھ ڈالر خرچ کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ اس ملاقات میں کہ جو ہندوستان کی نئی انسانی وسائل کی وزیر سے کسی غیر ملکی سفارتکار کی پہلی ملاقات بھی ہے، اسرائیلی سفیر کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور اسرائیل کو ایک جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ایلن اشپز کا کہنا تھا کہ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے نئی دہلی اور تل ابیب نے کچھ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں تاکہ ایک دوسرے کے تعاون سے امن و امان کو یقینی بنا سکیں تاہم اسرائیلی سفیر نے ان معاہدوں کے بارے میں مزید معلومات دینے سے انکار کر دیا ۔

واضح رہے کہ اسرائیل عرب ممالک سمیت دنیا بھر میں دہشت گردی ایکسپورٹ کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے، جبکہ ہندوستان پر الزام ہے کہ اسکی خفیہ ایجنسی را پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دشت گردی کے واقعے میں ملوث ہے، جبکہ پاکستان کی سیکورٹی ذرائع بلوچستان میں شدت پسندوں کی سپورٹ میں اسرائیل بھی شامل ہے،لہذا اس معاہدے کے بعد دہشتگردی کی روک تھام کے لئے ہندو یہود معاہدہ خطے میں ایک نئی دہشتگردی کو جنم دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button