Uncategorized

جو مسجد شان مصطفیٰ (ص) کو کم کرنے کا باعث بنے مسجد ضرار کہلاتی ہے، علامہ نعیم احمد نعیمی

شیعہ نیوز (ہری پور) منہاج القرآن ہری پور کے رہنما علامہ نعیم احمد نعیمی نے کہا ہے کہ کسی بھی مسجد کی اللہ کے حضور قبولیت اور عدم قبولیت کا تذکرہ قرآن میں ملتا ہے۔ وہ مسجد جسے تقویٰ کی بنیاد پر تعمیر کیا گیا ہو وہ قبولیت کے مقام پر پہنچتی ہے۔ اور جو تقویٰ سے خالی ہو مسجد ضرار کہلاتی ہے۔ تقویٰ کا معیار حضرت محمد مصطفی (ص) کا ادب و احترام ہے۔ وہ مسجد جس میں محمد و آل محمد (ع) کا ذکر بیان ہو وہ قبولیت کی منزل پر فائز ہوتی ہے۔ جو مسجد شان مصطفیٰ (ص) کو کم کرنے کا باعث بنے مسجد ضرار کہلاتی ہے۔ مسجد کے باہر مسجد تقویٰ و توحید کا بورڈ لگانے سے مسجد اللہ تعالی کی بارگاہ میں مرتبہ نہیں پاتی بلکہ جہاں ذکر مصطفیٰ (ص) و آل مصطفیٰ (ع) ہو عظمت کی حامل ہوتی ہے۔ آج وحدت کا درس دیا جاتا ہے۔ اتفاق اسی کے ساتھ ہو سکتا ہے جو صادق ہوگا۔ جس منبر پر بیٹھ کر مصطفیٰ (ص) کے خلاف باتیں ہوتی ہوں ان لوگوں کے ساتھ اتفاق کیسے ہو سکتا ہے۔ متقی وہ ہے جس کے دل میں نبی اکرم (ص) کا ادب و احترام موجود ہے۔ نبی (ص) کو اپنے جیسا سمجھنا تو درکنار مصطفی (ص) کے سامنے اونچی آواز میں بات کرنا بھی تمام عبادات کو ضائع کرنے کا باعث ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button