لبیک یا حسین (ع) مارچ، وزیر اعلی ہاوس جانے والے راستے بلاک جبکہ ملت جعفریہ کے حوصلے بلند
شیعہ نیوز (کراچی) کراچی میں جاری منعظم شیعہ ٹارگٹ کلنگ، بد امنی اور حکومتی نا اہلی کے خلاف آج یکم جون شیعہ تنظمیں ایم ڈبلیو ایم کی کال پر وزیر اعلی ہائوس سندھ کا گھیراو کریں گی، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت المسلمین نے یکم جون کو نمائش چورنگی سے وزیراعلی ہاوس تک لبیک یا حسین (ع) مارچ کا اعلان کیا تھا، اس مارچ کا ملت کی تمام ماتمی اور ملی انجمنوں نے حمایت کا اعلان کردیا تھا لہذا اسی سلسلے میں آج سہ پہر تین بجے لبیک یا حسین (ع) مارچ کا آغاز نمائش چورنگی سے کیا جائے گا جسکا اختتام وزیر اعلی سندھ کے گھیرائو پر ہوگا، ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کے مطابق مطالبات کی منظوری تک وزیراعلی ہاوس کا گھیراو جاری رہے گا۔
دوسری جانب اطلاعات یہ ہیں کہ وزیر اعلی ہاوس جانے والے تمام راستے بلاک کردیئے گئے ہیں، جبکہ پولیس کی اضافی نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، اس خبر کے بعد ملت جعفریہ میں مزید جوش و ولولہ پیدا ہوگیا ہے، ملت کے جوانوں اور بزرگوں کا کہنا کہ ہم مشکلات سے کھیلنے والی قوم ہیں ہر مشکل کراس کرے وزیر اعلی ہاوس پر دھرنا دیں گے۔