پاکستانی شیعہ خبریں

امام خمینی (رح) نے اسلام امریکائی اور اسلام ناب محمدی میں حد فاصل کھینچی، علامہ سبطین الحسینی

شیعہ نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسینی نے امام خمینی (رہ) کی 25 ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ امام خمینی (رہ) سچے فرزند رسول خدا (ص) تھے، آپ (رہ) کا انقلاب درحقیقت اسلام ناب محمدی کا احیاء تھا، آپ نے اسلام امریکائی اور اسلام ناب محمدی میں حد فاصل کھینچ کر حق و باطل کو الگ کرکے دنیا کے سامنے پیش کیا۔ آپ ہی کے انقلاب کی برکت تھی کہ فلسطینی غاصب صہیونیوں کے سامنے سینہ سپر ہو کر کھڑے ہوگئے اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے تحریک نے زور پکڑا۔ امام خمینی (رہ) کی تحریک ہی کا فیضان تھا کہ حزب اللہ لبنان کے جوانوں نے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کو ناکوں چنے چبوا دیئے۔ امام خمینی (رہ) نے حج کو ایک رسم سے نکال کر اس کی اصل روح کو بیدار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صوبہ بھر میں ایام فکر امام خمینی (رہ)  منانے کا اعلان کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button