Uncategorized

برسی امام خمینی (رہ)، تقریبات میں شرکت کیلئے آئی ایس او کا 40 رکنی وفد ایران روانہ

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 40 رکنی وفد امام خمینی کی برسی میں شرکت کے لئے ایران روانہ ہو گیا۔ اس موقعہ پر آئی ایس او کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر تجمل نقوی نے کہا کہ امام خمینی نے اسلامی انقلاب کی ذریعے دنیا میں اسلام ناب محمدی ؐ کا احیاء کیا۔ امام خمینی نے اسلامی وحدت کے لئے بیش بہا خدمات پیش کیں جن کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے لا شرقیہ لا غربیہ کا نعرہ بلند کر کے حد فاصل کھینچ لی اور اس طرح سے حق اور باطل کو جدا کر دیا۔ امام خمینی نے اپنی انقلابی جدوجہد کو ایران تک محدود نہیں رکھا بلکہ دینا بھر کے مظلومیں اور محکومین کے حقوق کی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ نے اپنی زندگی اسلام کے نفاذ کے لئے وقف کر دی تھی۔ اسلامی انقلاب کے ظہور پذیر ہونے سے دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کو حوصلہ ملا اور آپ سے رہنمائی لیکر ان تحریکوں نے تاریخ بشریت پر گہرے نقوش مرتب کئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرزمین پاکستان پر امام خمینی کی فکر کو آئی ایس او نے حفظ کیا ہے اور نوجوان نسل تک منتقل کر رہی ہے۔ آج اس تربیتی ٹور کا مقصد نوجوانوں کو اسلامی انقلاب کا قریب سے نظارہ کرانا ہے اور انقلاب کے ثمرات سے آگاہی دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی کی پچیسویں برسی سے اسلامی انقلاب کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای خطاب کرینگے۔ جس میں دنیا بھر کی اسلامی اور انقلابی تنظیمیں شرکت کرینگی، پاکستان کے طلبا کی نمائندگی آئی ایس او کریگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button