پاکستانی شیعہ خبریں

تافتان، زائرین کی بس پر فائرنگ اور دستی بم حملہ 25 افراد شہید، متعدد زخمی

شیعہ نیوز (کوئٹہ) ایران کے بارڈر پر واقع بلوچستان کے علاقے تفتان میں ہوٹل پر زائرین کی کھڑی بس پر فائرنگ اور دستی بم حملہ میں تین افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زائرین کی بس ایران سے کوئٹہ آ رہی تھی اور نامعلوم افراد نے تفتان میں ہوٹل پر کھڑی بس پر فائرنگ اور دستی بم سے حملے کیا، مسلح افراد 10 سے 15 منٹ تک فائرنگ کرتے رہے۔ فائرنگ اور دستی بم حملے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کے مطابق جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ فائرنگ اور دستی بم حملے سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واضح رہے یکم جنوری کو قمبرانی روڈ کے قریب اختر آباد میں زائرین کی بس کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد شہید اور بس اسکواڈ کے اہلکار، خواتین اور بچوں سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اس سے پہلے بھی کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر مستونگ کے علاقے میں ایران میں زیارتوں کے لئے کوئٹہ سے جانے والے یا ایران سے واپس آنے والے زائرین پر کئی حملے ہوچکے ہیں۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق بلوچستان کے سیکریٹری داخلہ اکبر درانی نے کہا ہے کہ تفتان میں 2 ہوٹلوں پر مسلح افراد نےحملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 25 افراد شہید ہوگئے ہیں، صوبائی سیکریٹری داخلہ نے مزید کہا کہ مسلح افراد نے دستی بم پھینکے اور فائرنگ بھی کی۔ انھوں نے بتایا کہ ہوٹلوں میں ایران سے آنے والے زائرین ٹھہرے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایف سی اور لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، مزید کارروائی جاری ہے۔

 

zaireen bus attacked 1

ایران کے بارڈر پر واقع بلوچستان کے علاقے تفتان میں ہوٹل پر زائرین کی کھڑی بس پر فائرنگ اور دستی بم حملہ میں تین افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زائرین کی بس ایران سے کوئٹہ آ رہی تھی اور نامعلوم افراد نے تفتان میں ہوٹل پر کھڑی بس پر فائرنگ اور دستی بم سے حملے کیا، مسلح افراد 10 سے 15 منٹ تک فائرنگ کرتے رہے۔ فائرنگ اور دستی بم حملے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کے مطابق جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ فائرنگ اور دستی بم حملے سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واضح رہے یکم جنوری کو قمبرانی روڈ کے قریب اختر آباد میں زائرین کی بس کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور بس اسکواڈ کے اہلکار، خواتین اور بچوں سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اس سے پہلے بھی کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر مستونگ کے علاقے میں ایران میں زیارتوں کے لئے کوئٹہ سے جانے والے یا ایران سے واپس آنے والے زائرین پر کئی حملے ہوچکے ہیں۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق بلوچستان کے سیکریٹری داخلہ اکبر درانی نے کہا ہے کہ تفتان میں 2 ہوٹلوں پر مسلح افراد نےحملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، صوبائی سیکریٹری داخلہ نے مزید کہا کہ مسلح افراد نے دستی بم پھینکے اور فائرنگ بھی کی۔ انھوں نے بتایا کہ ہوٹلوں میں ایران سے آنے والے زائرین ٹھہرے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایف سی اور لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، مزید کارروائی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button