Uncategorized

سانحہ تافتان اور کراچی ائیر پورٹ پر حملہ حکومت پاکستان کی مذاکراتی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ اطہر عمران

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تافتان میں زائرین کی بس پر حملہ اور کراچی کے ائیر پورٹ پر حملہ نواز حکومت کی مذاکراتی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں کراچی سے لے کر کوئٹہ ، پاراچناراور گلگت بلتستان میں طالبان کے حملے جاری ہیں اور یہ نااہل حکومت ان سے مذاکرات کر رہی ہے۔ اطہر عمران نے تافتان میں ۲۵ سے زائد مومنین کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سر زمین ملت تشیعُ پر تنگ کی جا رہی ہے ، آج پاکستان کی ہر گلی میں شیعہ قوم کا خون بہایا جا رہا ہے۔ انہوں نے سانحہ تافتان کے خلاف احتجاجی تحریک کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے گھروں سے باہر نکلی۔ ہم کل سے پاکستان بھر میں شیعہ نسل کشی کے خلاف مظاہروں کا باقاعدہ اعلان کرتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button