پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، ناظم آباد میں تکفیری وہابی دہشتگروں کی فائرنگ سے 2 شیعہ مسلمان سگے بھائی شہید

شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد میں شیعہ نسل کشی اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی شہر میں دن دہاڑے تکفیری وہابی دہشتگروں نے دو شیعہ مسلمانوں کو شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد انکوائری آفس کے قریب تکفیری وہابی دہشت گرد سپاہ صحابہ طالبان کے کارندوں نے دن دہاڑے فائرنگ کرکے دو اہل تشیع مسلمانوں کو شہید کر دیا۔ دونوں نوجوانوں کی شناخت نزیر اور بشیر کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں سگے بھائی تھے۔ دونوں بھائی موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ شہیداءکے جسد خاکی کو عباسی شہید اسپتال سے اولڈ رضویہ امام بارگاہ منتقل کر دیا ہے، جبکہ شہداءکے جسد خاکی کو انکے آبائی شہر اسکردو لے جایا جائے گا جہاں انکی تدفین عمل میں لائی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والے دونوں سگے بھائی اپنے گھر سے رزق حلال کمانے کیلئے نکلتے تھے کہ اسلام و پاکستان دشمن تکفیری وہابی دہشتگردوں نے انہیں اپنی بربریت و دہشتگردی کا نشانہ بنایا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button