پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ تافتان اور سانحہ کراچی طالبان سے مذاکرات کا نتیجہ ہے۔علی رضوی صدر آئی ایس او

شیعہ نیوز (کراچی) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سانحہ تافتان کے خلاف ماتمی احتجاجی ریلی نمائش سے علی رضا امام بارگاہ تک نکالی گئی ۔ ریلی کے شرکاء لبیک یاحسین ؑ کے نعرے بلند کر رہے تھے ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کراچی کے صدر برادر علی رضوی کا کہنا تھا کہ سانحہ تافتان اور سانحہ کراچی دونوں کی کڑیاں ایک ہیں ، طالبان سے مذاکرات کرنے والے حکمران بتائیں کے آخر پاکستانی قوم کب تک اس طرح قربانیاں دیتی رہے گی۔شیعہ علماء کاؤنسل کے رہنماء علامہ ناظر تقوی کا کہنا تھا کہ سانحہ تافتان حکمرانوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی ہر گلی میں شیعوں کو مارا جا رہا ہے اور حکمران بے حسی کی نیند سو رہے ہیں۔ مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء علامہ علی انور جعفری کا کہنا تھا کہ کراچی سے کوئٹہ اور پاراچنار تک شیعہ قوم کے افراد کو نشانہ بنا کر قتل کیا جا رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز حکومت ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد لے کر ملک کو تباہ کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button