13 جون کو شیعہ علماء کونسل سندھ اسمبلی کا گھیراو کرے گی، علامہ ناظر تقوی
شیعہ نیوز (کراچی) سانحہ تفتان اور کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شیعہ علما کونسل کراچی کے زیر اہتمام خراسان سے نماش چورنگی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شیخ شبیر میثمی ، علامہ ناظر عبّاس تقوی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ فیاض مطہری ،علامہ واعظی ،علامہ امینی ،علامہ روح الله سمیت تنظیمی کارکنان اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی- اس موقع پر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنما علامہ شیخ شبیر میثمی نے کہا کہ جو ادارے اپنا تحفظ نہیں کرسکتے وہ ہمارا کیا کرینگے ہم علامہ ساجد نقوی کے حکم کے منتظر ہے جیسے ہی وہ قومی دفاعی پالیسی کا اعلان کریں گے ہم عملی طور پر اسکا نفاذ کریں گے۔
دوسری طرف شیعہ علما کونسل سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عبّاس تقوی نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو ہمارے ووٹوں سے اسمبلی میں گئے ہیں وہ ہمار خون بہنے پر خاموش ہیں میں پیغام دے رہا ہوں کراچی کے مومنین ١٣ جون کو آمادہ اور تیار رہیں اور علما کی کال کا انتظار کریں ، ہم جلد باز نہیں علما سے مشورہ کے بعد ہو سکتا ہے کہ ائندہ سندھ اسمبلی کےاجلاس والے دن سندھ اسمبلی کا گھیراو کریں، انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ نے اسمبلی کا اجلاس ١٣ جون کو بلوایا ہے ممکن ہے شام ٥ بجے آپکی ہماری ملاقات وہیں ہوگی ہمارا یہ پیغام لوگوں کو پہنچا دو ،علامہ ناظر عبّاس تقوی نے مزید کہا کہ جب ہم نکلیں گے تو سب دکھیں گے ، تمہاری گولیاں ہوں گی ہمارا سینہ ہوگا۔
تاہم شیعہ قوم نے شیعہ علماء کونسل کی جانب سے شیعہ مفادات کے لئے اُٹھائے گئے اقدام کو کافی سراہا ہے، لیکن قوم نے اس بات کا بھی اندایشہ ظاہر کیا ہے کہ شیعہ علماء کونسل ماضی کی طرح اپنے وعدے سے نا پھر جائے، کیونکہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ علامہ ناظر تقوی اس طرح کے اعلانات کرچکے ہیں لیکن ان پر عمل نہیں ہوا، جبکہ اسکے برعکس قوم نے ہمشہ انکی کال پر لیبک کہا ہے۔