جامعہ پنجاب میں دہشتگردی کا خطرہ، پنجاب حکومت نے انتظامیہ کو الرٹ کردیا
شیعہ نیوز (لاہور) ملک کی سب سے بڑی علمی درسگاہ جامعہ پنجاب میں دہشتگردی کی بڑی کاروائی کا خطرہ ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کی وزارت داخلہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو اس حوالے سے مراسلہ بیھجا ہے۔ مراسلے میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ پنچاب یونیورسٹی میں کسی دہشت گردی کی بڑی کاروائی کا اطلاعات خفیہ اداروں کو موصول ہوئی ہیں۔ اس مراسلے کے موصول ہوتے ہی جامعہ پنجاب کے وائس چانسلر نے ایک اہم اجلاس بلا کر سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی ہے۔ جسکے مطابق یونیورسٹی میں تمام طلبہ اور ملازمین کے لئے کارڈ گلے میں لٹکا لازمی ہوگا جبکہ غیر متعلقہ گاڑیوں پر بھی جامعہ میں پابندی لگادی گئی ہے۔
واضع رہے کہ اس یونیورسٹی میں دیوبندیوں کی طلبہ جماعت اسلامی جمعیت طلبہ کا کافی اثر و رسوخ پایا جاتا ہے، جبکہ کچھ عرصہ قبل ہی جامعہ کے ناظم کے کمرے سے القائدہ کے کارکناں بھی گرفتار کئے گئے تھے، جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جامعہ پنجاب میں دہشتگردوں کو پالنے اور نظریاتی تربیت کرنے والا کون ہے۔ لہذا اس حوالےسے پنجاب انتظامیہ کو اسلامی جمعیت طلبہ نامی اس دیوبندی جماعت کی نقل حرکت پر نظر رکھا ہوگی۔