پاکستانی شیعہ خبریں
کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے ؟؟؟؟
شیعہ نیوز (کراچی) یہ تصویر گذشتہ روز شیعہ علماء کونسل کی اس احتجاجی ریلی کی ہے جسمیں علامہ ناظر تقوی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو ہمارے ووٹوں سے اسمبلی میں گئے ہیں وہ ہمار خون بہنے پر خاموش ہیں میں پیغام دے رہا ہوں کراچی کے مومنین ١٣ جون کو آمادہ اور تیار رہیں اور علما کی کال کا انتظار کریں ، ہم جلد باز نہیں علما سے مشورہ کے بعد ہو سکتا ہے کہ ائندہ سندھ اسمبلی کےاجلاس والے دن سندھ اسمبلی کا گھیراو کریں۔
اگر اس تصویر کو غور سے دیکھا جائے تو تصویر میں ایک عورت کو ریڈ لائن میں اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ عورت کوئی اور نہیں بلکہ اُسی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا ہیں جسکے گھیراو کا اعلان علامہ ناظر تقوی کررہے ہیں۔
کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے ؟؟؟؟