ریاست زائرین کی حفاظت نہیں کرسکتی تو میں خود زائرین کی حفاظت کروں گا، علامہ ساجد نقوی
شیعہ نیوز (سکھر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے قائد علامہ ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ریاست زائرین کی حفاظت نہیں کرسکتی تو میں خود زائرین کی حفاظت کروں گا، ریاست پاکستان کا فرض بنتا ہے کے وہ زائرین کا تحفظ یقینی بنائے، ہمارا حق بنتا ہے کے ہم اسی راستے سے جائیں اور ہم جائیں گے، تمام زائرین جہاز سے سفر نہیں کرسکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر کی مرکزی امام بارگاہ میں مومنین سے خطاب کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ میں وزیر داخلہ سے پوچھوں گا کہ جنہوں نے کہا ہے کہ زائرین جہاز سے جائیں تو جو افراد جہاز سے نہیں جا سکتے وہ کیسے جائیں گے، حکومت کا فرض بنتا ہے کے وہ بارڈر تک جانے اور آنے والے زائرین کا تحفظ یقینی بنائے، اگر آپ نہیں دے سکتے تو ہمیں بتاؤ ہم خود زائرین کے آنے اور جانے کا تحفظ کریں گے، پھر یہ ملک جس طرف جائےگا ور جو کچھ ہوگا اس کی ذمہ داری تم پر عائد ہوگی۔