پاکستانی شیعہ خبریں

حسینی فورس نے شیعہ علماء کونسل کی جانب سے 13 جون کو سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کی حمایت کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز (حیدرآباد) حسینی فورس نے شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی کی جانب سے اعلان کردہ 13 جون کو سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ان خیالات کا اظہار حسینی فورس کے سربراہ اشتر رضا اشتر نے ٹوئیٹر پر جاری ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں شیعہ نسل کشی کے واقعات میں اضافہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے تمام اتحادیوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے، بلاول بھٹو زرداری صرف بیانات نہیں بلکہ عملی کاموں پر توجہ دیں، کالعدم جماعتیں کراچی سمیت سندھ بھر میں شیعان حیدر کرار کو نشانہ بنا رہی ہیں، حکومت کی بے حسی نے اب ہمیں مجبور کردیا ہے کہ سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کریں، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر تقوی کا سندھ اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان شیعہ قوم کے دل کی آواز ہے، حسینی فورس کے جوان علامہ ناظر عباس تقوی کے ساتھ ہیں اور آخر دم تک ان کے حکم پر لبیک کہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button