پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، شمالی وزیرستان میں آپریشن سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات

شیعہ نیوز (ڈی آئی خان) شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع ہونے سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے ہیں۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران شہر میں دہشت گردی کے خطرات بڑھ جائیں گے۔ سکیورٹی کے سلسلے میں ڈی ایس جی سنٹر اور کینٹ کی پشت پر واقع دریائے سندھ پر خاص توجہ دی جارہی ہے، کیونکہ دہشت گرد دریائے سندھ کے آبی راستے کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں دریائے سندھ کے کچے کے علاقے میں بیس مقامات پر سکیورٹی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ شہر اور کچے کے علاقے میں پاک فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے گشت شروع کیا ہوا ہے۔ دوسری جانب شہر میں قائم ناکہ بندیوں کا ڈی پی او صادق بلوچ نے اچانک دورہ کرکے سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سخت سکیورٹی کا مقصد شہر میں دہشت گردوں اور بارودی مواد کا راستہ روکنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button