دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر طالبان نواز جماعتیں ناراض ہوگئیں
شیعہ نیوز (منصورہ) جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہاہےکہ پاکستانی حکومت نے ابتداء ہی سے مذاکرات کو کمیٹیوں میں لٹکا کر اپنی نیک نیتی کا پول کھول دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف آپریش پر طالبان کی ھامی جماعتوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، اس حوالے سے جماعت اسلامی جو طالبان کی حامی جماعت ہے کے سربراہ سراج الحق نے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستانی حکومت نے ابتداءہی سے مذاکرات کو کمیٹیوں میں لٹکا کر اپنی نیک نیتی کا پول کھول دیاتھا ۔ سراج الحق نے کہا کہ پریشن سے ملک میں سیاسی و قومی بحران مزید پیچیدہ ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران علاقے کے عام لوگوں کے بچانے کے لیے حکومتی اقدامات دور دور تک نظر نہیں آتے، جس سے بہت بڑے پیمانے پر انسانی المیہ رونما ہوسکتاہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی بعض انتہا پسند مذہبی جماعتیں طالبان پر اثر انداز ہونے کے بجائے پاکستانی فوج کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہیں۔ دوسری جانب ابو طالبان مولانا سمیع الحق نے بھی دہشتگردوں کے خلاف آپریش پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔