پاکستانی شیعہ خبریں

طالبان اسلام کی بنیادی تعلیمات کو مسخ کررہے ہیں، چیف جسٹس تصدق جیلانی

شیعہ نیوز (کوئٹہ) چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ریاستی اور غیر ریاستی دہشت گرد عناصر دہشت گردی کرکے اسلام کی بنیادی تعلیمات کو مسخ اور اپنی سوچ نافذ کررہے ہیں اور رواداری پر مبنی قرآن مجید کی تعلیمات کی نفی کررہے ہیں۔

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کوئٹہ میں کہا ہے کہ پاکستان میں ریاستی اور غیر ریاستی دہشت گرد عناصر دہشت گردی کرکے اسلام کی بنیادی تعلیمات کو مسخ اور اپنی سوچ نافذ کررہے ہیں اور رواداری پر مبنی قرآن مجید کی تعلیمات کی نفی کررہے ہیں۔ کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان کےچیف جسٹس نے کہا کہ ایک وقت تھا جب مسلمان آدھی سے زیادہ دنیا پر حکومت کرتے تھے، جب کوئی قوم علم کا حصول چھوڑ دے تو پھر اس پر زوال آتا ہے مسلمانوں کازوال اس وقت آیا جب بغداد میں لائبریریاں تباہ کردی گئیں، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ہر دور اور ہر مذہب میں رہی ہے۔مذہب کے نام پر شمالی اور جنوبی آئرلینڈ میں سالہاسال تک جنگ ہوتی رہی ، برداشت کے فقدان کی وجہ سے دہشتگردی جنم لیتی ہے، جسے روکنے کے لئے ہمیں برداشت کے کلچر کو فروغ دینا چاہئے۔

جسٹس تصدق حسین جیلانی کا کہنا تھا کہ قرآن مجید کی تعلیمات کے مطابق کسی بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے،جس رواداری کا درس قران نے دیا ہے، آج طالبان اس کی نفی کررہے ہیں، پاکستان میں بدقسمتی سے ریاستی اور غیر ریاستی عناصر نے دہشتگردی کے واقعات کئے ہیں، یہ عناصر اسلام کے تصور کو مسخ اور اپنی سوچ نافذ کررہے ہیں، ہمیں اسے ختم کرنا ہوگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button