آئی ایس او کے تحت جمعہ کو یوم دفاع مقامات مقدسہ منایا جائے گا، اعلامیہ
شیعہ نیوز (لاہور) جمعہ کے روز نجف ، سامرہ ، کاظمین، کربلا اور دیگر مقامات مقدسہ کے دفاع سے متعلق مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری نے المصطفٰی ہاؤس لاہور سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراق کی صورت حال نہایت کشیدہ ہو گئی ہے ،تکفیری دہشت گردوں نے عراق کے شہروں اور مقامات مقدسہ کو تباہ کرنے کا جو خواب دیکھا ہے وہ کبھی پورا نہیں ہوگا ۔ تہور حیدری کا کہنا تھا کہ عراقی عوام مرجعیت کے حکم پر مقامات کا دفاع کررہی ہے ۔ ہم اس وقت مکمل تیار ہیں جب بھی مرجعیت دنیا بھر کے لوگوں کو مدد کے لئے آواز دے گی تو اس وقت پاکستانی عوام سب سے پہلے لبیک کہتے ہوئے وہاں پہنجے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ۲۰ جون بروز جمعہ کو یوم دفاع مقامات مقدسہ کے طور پر منائیں گے ۔ اس دن پاکستان بھر میں نجف ، سامرہ ، کاظمین، کربلا اور دیگر مقامات کے دفاع سے متعلق مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی ۔