Uncategorized

امریکہ شیعہ و سنّی فسادات کی آگ بھڑکانے کی کوشش کررہا ہے، لیاقت بلوچ

شیعہ نیوز (لاہور) پاکستان میں جماعت اسلامی کے سکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جب تک ان کے ملک میں امریکہ کی مداخلت جاری ہے امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے سکریٹری جنرل نے شہر لاہور میں ایک بیان میں پاکستان میں بدامنی اور تمام مسائل و مشکلات کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، دوستی کے بہانے سے پاکستان سے دشمنی برت رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جبتک پاکستان کے حکام، امریکہ کی پالیسیوں پر عمل کرتے رہیں گے، نہ صرف یہ کہ ملک پیشرفت نہیں کریگا بلکہ صورت حال مزید ابتر ہوتی جائے گی۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکہ، مسلمانوں میں تفرقہ اور شیعہ و سنّی فسادات کی آگ بھڑکانے کی کوشش کررہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button