پاکستانی شیعہ خبریں

دشمن مشرق وسطی میں جبہۃ المقاومت سے خوفزدا ہے، مولانا شفقت شیرازی

شیعہ نیوز (کراچی) ملیر جعفرطیار سوسائٹی میں مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ شفقت شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن مشرق وسطی میں جہۃ المقاومت سے خوفزدہ ہے،انہوں نے کہا کہ یہ معرکہ ظالم اور مظلوم کے درمیان ہے، آج شیعوں کے ساتھ ناصرف سنی بلکہ عیسائی بھی اُس مقاومت کا حصہ ہیں جو امام خمینی نے شروع کی تھی۔ یہ بات انہوں نے مرکزی مسجد جعفرطیار میں عراق اور شام کے حوالے سے منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

مولانا شفقت شیرازی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سلسلہ وار کامیابیوں نے دشمن کو اس نتیجے پر پہنچایا کہ مشرق وسطی میں مقاومت کی کمر ٹوڑنے کے لئے دمشق کو کمزور کیا جائے، انہوں نے کہا کہ تہران مرکز مقاومت ہے اور دمشق قلعہ مقاومت ہے، لہذا اس قلعہ کو کمزور کرنے کے لئے امریکا و اسرائیل نے سعودی امداد کے ذریعے 80 سے زائد ممالک سے دہشتگردوں کو شام بھیجا مگر شامی فوج اور رضاکاروں نے مقابلہ کرکے اپنے ملک کا دفاع کیا اور کررہے ہیں۔

علامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ اب یہ دہشتگرد عراق میں اپنی شکست کا بدلہ نکال رہے ہیں لیکن عراق کے مرجع بزرگ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے عراق کے تمام شیعہ و سنی مسلمان متحد ہوگئے ہیں اور اس دہشتگرد گروہ سے نبردآزما ہونے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں یہ بیداری اور مقاومت کے لئے تیاری ظہور امام کا مقدمہ ثابت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button