گستاخِ حضرت ابوطالبؑ مولوی خلیل الرحمٰن کیخلاف توہین رسالتؐ کامقدمہ درج کیا جائے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صوبائی صدر شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے نجی ٹی وی چینل (ایکسپریس نیوز) کے رمضان المبارک کے حوالے سے عامر لیاقت حسین کے پروگرام میں دل آزار فرقہ وارانہ گفتگو، محافظ نبوت اور سید المرسلین حضرت محمد مصطفی ﷺ کے نکاح خوان حضرت ابوطالب علیہ السلام کے بارے میں ایک ناصبی شخص مولوی خلیل الرحمن کی گستاخانہ گفتگو کی مذمت کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ادارے، پیمرا اور حکومت نکاح خوان نبی حضرت ابو طالبؑ کی گستاخی پر خاموش کیوں ہیں؟ لگتا ہے کہ عامر لیاقت حسین فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کے کسی خوفناک ایجنڈے پر عملدرآمد کر رہا ہے۔ وہ جس میڈیا ہاوس میں گیا، اس کے پسندیدہ مہمان یہی فرقہ پرست ناصبی عناصر ہی رہے ہیں۔
لاہور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی مکاتب فکر کے درمیان حساس موضوعات پر گفتگو صرف اہل علم حضرات کے درمیان ہونی چاہیے مگر ٹی وی چینلز پر گفتگو کرکے ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔ ہم چینل کے مالک سے بھی سوال کرتے ہیں کیا وہ ملک میں فرقہ واریت کی آگ لگوانا چاہتے ہیں اور اس کیلئے ان کا میڈیا کسی یہودی اور بھارتی ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔
علامہ سبطین سبزواری کا کہنا تھا کہ لائیو پروگرام میں فرقہ وارانہ گفتگو پر حکومت، سکیورٹی ادارے اور پیمرا کا کردار بھی تشویشناک ہے، وہ اب تک اس پر خاموش کیوں ہیں؟ مکتب اہل بیت اور مولائے کائنات کے والد گرامی حضرت ابوطالب ؑکے خلاف غلیظ بکواسات کرنیوالوں کو لگام نہ دی گئی تو ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ جس کا پاکستان متحمل نہیں ہو سکتا۔ مولوی خلیل الرحمن پہلے بھی کچھ چینلز پر جعلی حوالوں سے حضرت ابوطالب ؑ کی شان میں گستاخی کر چکا ہے۔
اس کیخلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کروایا جائے۔ مخصوص خارجی ناصبی گروہ کے علاوہ تمام شیعہ سنی علماء حضرت ابوطالب علیہ السلام کے صاحب ایمان ہونے پر متفق ہیں۔ صرف ناصبی عناصر کا مسئلہ ہے چونکہ ان کی یہ پرانی بیماری ہے۔ علامہ سبطین سبزواری نے واضح کیا کہ اہل تشیع اسلام کا روشن چہرہ ہیں، کسی ناصبی گروہ کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں۔