اہم پاکستانی خبریں

شیریں جناح کالونی میں بم دھماکے سے متعدد افراد زخمی

شیعہ نیوز:کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں 20 نمبر بس کے آخری اسٹاپ کے قریب دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کراچی جنوبی شیراز نذیر کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزموادسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ واقعہ سیلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔ بارودی مواد کے ساتھ بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ جانی و مالی نقصان ہوسکے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرلئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close