مشرق وسطی
شام کے دیرالزور شہر میں ایک دھماکے میں 4 شامی فوجی مارے گئے
شیعہ نیوز:شامی فوجی دیرالزور کے ’القصور‘ قصبے میں داعش کی بچی ہوئی سرنگوں کے ناکارہ بنانے کے مشن سے لوٹ رہے تھے کہ ان کے راستے میں کئی سرنگوں میں دھماکے ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوجی بارودی سرنگ کے نتیجے میں اپنی گاڑی میں موجود دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے مارے گئے۔
گذشتہ ہفتے بھی صوبے دیرالزور کے مشرق میں واقع ’ھجین‘ گاؤں میں بائیک بم کا دھماکہ ہوا تھا۔
یہ واقعے ایسی حالت میں رونما ہو رہے ہیں کہ امریکہ اور اس کے اتحادی دہشتگرد گروہوں کے خلاف کارروائی کے بہانے شام میں موجود ہیں۔ شامی حکام بارہا کہہ چکے ہیں کہ ان کے ملک میں امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی موجودگی ناجائز قبضہ اور جارحیت شمار ہوتے ہیں۔