مشرق وسطی
عراق میں امریکی فوجی کاروان کے راستے میں بم کا دھماکہ
شیعہ نیوز:دہشت گرد امریکی فوجیوں کا یہ قافلہ عراق کے صوبے بابل کے شہر الحلہ میں حملے کا نشانہ بنا اور اس کے راستے میں بم کا دھماکہ ہوا۔
ابھی تک اس حملے میں ممکنہ نقصانات کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی کسی فرد یا گروہ نے ابھی تک قبول نہیں کی۔
عراق میں دہشت گرد امریکی فوجی ٹھکانوں اور فوجی قافلوں پر آئے دن حملے ہوتے رہتے ہیں۔
عراق کے بیشتر عوام اور سیاسی تنظیمیں اپنے ملک سے امریکیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں اور عراق کی پارلیمنٹ نے بھی 5 جنوری 2020 کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں ایک بل کی منظوری دی ہے۔