مشرق وسطی

بحیرہ احمر میں ایک برطانوی بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا

شیعہ نیوز: برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی کمپنی "ایمبری” نے بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز پر ممکنہ یمنی میزائل حملے سے آگاہ کیا ہے۔

العربیہ نیوز نے بتایا ہے کہ برطانوی ایمبری میری ٹائم سکیورٹی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ جبوتی سے سعودی عرب کے شہر جدہ جانے والے مالٹیز جھنڈے والے جہاز پر بحیرہ احمر میں کم از کم تین میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو اغوا کے بعد دوران حراست شہید کردیا

ایمبری نے بحیرہ احمر سے گزرنے والے جہازوں کو خبردار کیا کہ مذکورہ جہاز کو نشانہ بنانے کی وجہ اس کے آپریٹر کے اسرائیل کے ساتھ کاروباری تعلقات ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور غاصب اسرائیلی فوج کو اس پٹی سے نکالنے کے لیے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے مقصد سے یمنی فوج نے بحیرہ احمر میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے یا اس سے وابستہ بحری جہازوں کو نشانہ بناتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ جب تک جنگ بندی نہیں ہوتی تب تک وہ اپنے حملے جاری رکھے گی۔

یاد رہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button