پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملتان میں عزاداری کے بعد میلاد کے جلوس نکالنے پر بھی اہل تشیع افراد پر مقدمہ درج

شیعہ نیوز: عزاداری سید الشہداء برپا کرنے پر تو مقدمات بنائے جاتے تھے اب اہل تشیع کی جانب سے میلادالنبی کے جلوس نکالنے پر خانیوال پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ملتان اور خانیوال کے بارڈر پر واقع موضع ساہی چاون میں بارہ ربیع الاول کو میلاد النبی کے جلوس نکالنے پر اہل تشیع کے 37افراد پر نامزد جبکہ پچاس نامعلوم افراد پر تھانہ نواں شہر(خانیوال) میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدے میں کہا گیا ہے کہ اہل تشیع حضرات نے بغیر اجازت میلاد کی ریلی نکالی ہے جس سے علاقے میں اشتعال پھیلا ہے، دوسری جانب بارہ ربیع الاول کو مدرسہ اشاعت القرآن میں پہلے سے موجود پچاس کے قریب مسلح افراد نے ڈنڈوں، سوٹوں، آہنی راڈ اور اسلحہ کے ذریعے حملہ کیا جس سے کئی افراد زخمی ہوئے بعدازاں پولیس نے شیلنگ کی جس سے بڑی تعداد میں شرکاء متاثر ہوئے، دونوں اضلاع کا سنگھم ہونے کے باعث دونوں اضلاع کی پولیس بڑی تعداد میں موقع پر موجود رہی تاہم مذاکرات کے بعد شاہراہ کو کھول دیا گیا جس کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button