پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امام مہدیؑ کی شان میں بدترین گستاخی کے مرتکب احسن باکسر کیخلاف مقدمہ درج

شیعہ نیوز:حضرت امام مہدی آخر الزمان علیہ السلام کی شان اقدس میں بدترین الفاظ ادا کرنے والے اور گستاخی کے مرتکب مذہبی جماعت کے رہنما احسن خان المعروف احسن باکسر کے خلاف وحدت لیگل ونگ کی جانب سے تھانہ اچھرہ لاہور میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وحدت لیگل ونگ کے سید اسد عباس نقوی ایڈوکیٹ اور سید فخر حسنین رضوی ایڈوکیٹ نے دیگر وکلاء اور ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی، نائب صدر علامہ سید حسن رضا ہمدانی، علامہ سید امتیاز عباس کاظمی اور دیگر مومنین کے ہمراہ تھانہ اچھرہ لاہور پہنچ کر حضرت امام مہدیؑ کی شان اقدس میں بدترین انداز میں گستاخی کرنے والے ملعون احسن باکسر کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی آرمیں 295-A، 298-A، 153اور 16 MPO کی دفعات شامل کی گئی ہیں، پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد کارروائی کا آغاز کردیا ہے، تاہم ابھی تک گستاخ امام مہدیؑ کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button