
اسلام آباد میں گھرکی چاردیواری میں مجلس عزا پر مقدمہ درج
شیعہ نیوز: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ بھی عزاداری کے خلاف متعصبانہ اقدامات پر اتر آئی۔ ماورائے آئین و قانون گھر کی چاردیواری میں مجلس عزا منعقد کرنے پرایف آئی آر درج کرلی گئی ۔
اسلام آباد کے گھروں میں مجلس عزا منعقد کرنے پر مقدمات درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بغیر این او سی کے جی سیون میں مجلس و عزاداری منعقد کرنے پر منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ تھانہ آبپارہ میں پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ چہلم امام حسین کے سلسلے میں منعقد عزاداری کی وجہ سے غیرقانونی طور پر رکاوٹیں لگا کر عوام الناس کے لیے راستہ بند کیا گیا۔ مجلس و عزاداری کے دوران لاؤڈ اسپیکر کا ستعمال بھی کیا گیا۔مجالس عزا کا اہتمام کرنے والے عزادار گھرانے کا کہنا ہے کہ گھر میں مجلس ہو یا میلاد یا کوئی بھی پروگرام کرانے کے لیے اجازت کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ انتظامیہ امتیازی سلوک کررہی ہے اس کے اثرات کسی طور بھی اچھے نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایک منظم سازش کے تحت ملک بھرمیں وفاقی و صوبائی حکومتیں سرکاری مشنری کا استعمال کرتے ہوئے ذکر نواسہ رسولؐ کو ختم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں لیکن یہ ان کی بھول ہے کہ یہ اس ذکر کو کم یا ختم کرسکیں گے جسے زندہ رکھنے کا وعدہ خود خدا نے کیا ہے ۔