اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شرپسند تکفیری مولوی احسان اللہ نقشبندی کے خلاف مقدمہ درج ،گرفتاری کا مطالبہ

شیعہ نیوز: جامعہ مدینۃ العلم عالم چوک گوجرانوالہ کے مولوی احسان اللہ نقشبندی کے خلاف شیعہ مسلمانوں کی تکفیر کا فتویٰ دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جامعۃ مدینۃ العلم گوجرانوالہ کے مولوی احسان اللہ نقشبندی نے چند روز قبل ایک شیعہ مسلمانوں کی تکفیر کا فرقہ وارانہ جاری کیا تھا۔

جس میں شیعہ مسلک کو کافر اور ظالم قرار دیا تھا۔

مقدمہ کے متن کے مطابق تکفیری مولوی نے یہ بھی فتوی بھی جاری کیا کہ جو بھی شیعہ کا نکاح پڑھاتا ہے وہ اپنا نکاح کی تجدید کرے۔

یہ بھی پڑھیں : ملتان میں ہونےوالے آزادی فلسطین مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں افراد شریک ہوں گے، علامہ احمد اقبال رضوی

تکفیری مولوی کے خلاف درخواست گزار چودھری صغیر عباس نے مطالبہ کیا ہے کہ تکفیری مولوی نے شیعہ مسلک کی توہین اور دل آزادی کی ہے۔

پاکستان میں بسنے والے 7کروڑ شیعہ مسلمانوں کی زندگیاں داوپر لگادی ہیں۔

پاکستان میں فرقہ واریت اور بدامنی اور دہشت گردی کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔

تھانہ گجرانوالہ نے توہین مذہب کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ملت تشیع پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے تکفیری مولوی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل کئی تکفیری مدارس نفرت پہ مبنی فتاویٰ جاری کرچکے ہیں ۔حتٰیٰ کہ ہر مسلک نے دوسرے مسلک کو کافر قرار دینے کے فتاویٰ جاری کئے ہوئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button