یزید ملعون کے خلاف نعرے لگانے پر عزاداروں کے خلاف توہین صحابہ کے الزام میں مقدمہ درج
شیعہ نیوز:متنازعہ ناموس صحابہ واہل بیت بل کی آڑ میں تکفیری و ناصبی شرپسند عناصرکی پھرتیاں، یزید ملعون کے خلاف نعرے لگانے پر عزاداروں کے خلاف مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق ضلع گجرانولہ کے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کی حدود میں جلوس عاشورہ کے دوران عزاداروں کی جانب سے یزید لعین اور اس کے اجداد کے خلاف نعرہ لگانے پر مقامی تکفیری وناصبی عناصر کی جانب سے ایف آئی آر درج کروادی گئیتوہین صحابہ کے قانون کے تحت پولیس کی جانب سے یزید کی توہین پر قلعہ دیدار سنگھ میں 50سے 60 معلوم اور نامعلوم عزاداروں کے خلاف 298 A کی دفعات کے علاوہ توہین مذہب کی دفعہ 295 A کے تحت بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یاد رہے کہ 295 A کا اطلاق اس وقت ہوتا ہے جب آپ کسی کے مذہب کے بنیادی اصولوں یا اراکان کی توہین کریں – اس ایف آئی آر سے ثابت ہوا کہ یزید ان لوگوں کے مذہب کے ارکان میں شامل ہے-