مشرق وسطی

غزہ میں جنگ بندی فلسطینی مسئلے کا مستقل حل نہیں، عرب لیگ

شیعہ نیوز:عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ایک خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود تنازعے کے مکمل خاتمے کی امیدیں بہت کم ہیں۔ دونوں فریقین کے درمیان تنازعات کی جڑیں بدستور موجود ہیں جو مستقبل قریب میں دوبارہ کشیدگی کا باعث بن سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار کے حق میں دھرنا دینے پر علامہ سید علی رضوی سمیت کئی علماء کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج

اس حوالے سے عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی مسئلے کا مستقل حل نہیں ہے۔ امن صرف اسی صورت ممکن ہے جب ایک خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت نے 15 ماہ تک جنگ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی۔ مسئلہ فلسطین کا پائیدار حل اور امن کے لئے 1967 کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اور مشرقی یروشلم کو اس کا دارالحکومت بنانا ضروری ہے۔

ابوالغیط نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام پر ظلم و ستم بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ یہ تنازع صرف فلسطین اور غزہ کی سرحدوں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس کے اثرات پورے مشرق وسطی تک پھیل سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button