مشرق وسطی

امیر کویت پر تنقید کے جرم میں شہری گرفتار

شیعہ نیوز: کویتی عدالت نے امیر کویت پر تنقید کے جرم میں شہری کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کویت میں ایک شہری کو امیر کویت کے خلاف بیان دینے پر عدالت نے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

روسیا الیوم کے مطابق کویتی پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر سے جاری ہونے والے حکم میں اس شہری کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس نے امیر شیخ مشعل احمد الجابر الصباح کے پر تنقید کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : استقامتی تحریک یمن، عراق، لبنان اور فلسطین میں پھیل گئی ہے، جنرل حسین سلامی

شہری نے محرم الحرام میں مجلس کے حوالے سے امیر کویت کے فیصلے کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقیدی بیان دیا تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں کویتی وزارت داخلہ نے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں عزاخانوں اور امام بارگاہوں پر صرف ایک پرچم نصب کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

گذشتہ روز کویتی شہریوں نے ملک کے ایک مرکزی امام بارگاہ پر سخت سیکورٹی میں علم نصب کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button