دنیا

غزہ میں اسرائيلی فیلڈ انٹیلی جنس یونٹ کا ایک کمانڈر اور دو افسران زخمی

شیعہ نیوز: اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ جنوبی غزہ پٹی ایک کارروائی کے دوران فیلڈ انٹیلی جنس یونٹ کا ایک کمانڈر، دو افسران اور ایک فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق جنوبی ہلاک ہونے والوں میں فیلڈ انٹیلی جنس یونٹ کا ایک افسر اور ایک سپاہی زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی مظالم پر نیویارک ٹائمز کی گونج، خاموشی ٹوٹنے لگی

اسرائیلی فوج کے ریڈیو کے مطابق فوج کی فیلڈ انٹیلی جنس یونٹ کا کمانڈر غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح کے قریب پیش آنے والے ایک واقعے میں زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی میڈیا نے خان یونس کے علاقے میں بھی ای سیکورٹی کے ایک اور واقعے کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور کم از کم نو دیگر فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔

اس واقعے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، تاہم غیر سرکاری ذرائع نے اس علاقے میں اسرائیلی چیک پوسٹوں پر فلسطینی مزاحمتی فورسز کی جانب سے دھماکے یا حملے کی بات کہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button