مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

جنگ بندی کے بغیر اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کوئی معنیٰ نہیں رکھتا، ابوزھری

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما سامی ابو زہری نےکہا ہے کہ ’’قابض اسرائیلی دشمن  کےساتھ غزہ میں جنگ بندی کے بغیر کسی بھی معاہدے کا کوئی مطلب نہیں ہے‘‘۔

انہوں نے منگل کو ایک بیان میں زور دیا کہ ’’قابض ریاست کے قیدی اس وقت تک روشنی نہیں دیکھ سکیں گے جب تک کہ وہ مزاحمت کی شرائط پر عمل نہیں کرتے‘‘۔

انہوں نے زور دیا کہ قابض ریاست کو "مزاحمت کی شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔ مزاحمتی فورسز غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی سے قبل اسرائیل کو غزہ میں مکمل اور مستقل جنگ بندی کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : آپریشن وعدہ صادق میں 12 ممالک اسرائیل کی مدد کو آئے، لیکن ناکام رہے، ترجمان سپاہ پاسداران انقلاب

ابو زہری نے نشاندہی کی جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے میں حماس نہیں بلکہ قابض اسرائیل رکاوٹ ہے۔

دوسری جانب حماس کے پولیٹیکل بیورو کے رکن عزت الرشق نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے بیانات کو ’’دنیا کے ذہنوں کے لیے حقارت‘‘ قرار دیا۔

الرشق نے زور دے کر کہا کہ "دنیا اچھی طرح جانتی ہے کہ حماس مذاکرات کے کسی بھی دور میں شرکت کرنے میں ناکام نہیں ہوئی۔ اس نے اس معاہدے پر اتفاق کیا جو اسے پیش کیا گیا تھا۔ مذاکرات ے فراراسرائیل نے اختیار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے ثالث ممالک کی طرف سے پیش کردہ جنگ بندی تجاویز سے اتفاق کیا جب کہ صہیونی ریاست نے جنگ بندی کے بجائے رفح پر چڑھائی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button