
اہم پاکستانی خبریں
وزیر خارجہ کی دعوت پر افغان طالبان کا وفد پاکستان پہنچ گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلام آباد، افغان طالبان کا 7 رکنی وفد افغان امن عمل کے معاملے پر مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے سیاسی دفتر کا وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں پاکستان پہنچا ہے۔
افغان وفد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کا وفد پاکستانی قیادت سے افغان مفاہمتی عمل سے متعلق بات چیت کرے گا۔