پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے جعفریہ الائنس کے وفد کی ملاقات

شیعہ نیوز:گورنر سندھ عمران اسماعیل سے جعفریہ الائنس کے وفد نے علامہ سید رضی جعفر نقوی کی سربراہی میں ملاقات کی۔ اجلاس میں گورنر سندھ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر سید سیف الرحمن کے علاوہ ایم پی اے فردوس شمیم نقوی، ایم پی اے بلال غفار، ایم پی اے خرم شیر زمان، علامہ حسین مسعودی، علامہ رضی حیہدر زیدی، شبر رضا، علامہ فرقان حیدر عابدی اور علامہ نثار قلندری جبکہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ملاقات میں محرم الحرام اور صفر المظفر کے جلوسوں اور اجتماعات کی سیکورٹی کے انتظامات، کووڈ ایس او پی پر عملدرآمد، پانی و بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور دیگر دلچسپی کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ علماء اور مجالس کے منتظمین کووڈ کی ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر حرف بہ حرف عمل کرکے ہی اس وباءسے بچاﺅ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button