محرم الحرام میں کورونا وائرس پھیلنے کا ڈرامہ رچایاجائےگا
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) نامور تجزیہ کار زین زمان حامد انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ پھر سے محرم الحرام میں کورونا وائرس پھیلنے کا ڈرامہ رچایاجائےگا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری اپنے تازہ پیغام میں کہاہے کہ میں ایک دفعہ پھر خطرے سے آگاہ کر رہا ہوں۔۔ یہ دس محرم کے بعد دوسری لہر کا ڈرامہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔۔۔ پھر وہی لاک ڈاؤن، وہی چہرے پر کتا ماسک، وہیں سماجی فاصلے، وہی مساجد کی بندش، وہی اسکولوں پر تالے اور وہی جعلی پی سی آر ٹیسٹ۔۔ اور وہی میڈیا پر ابلاغی دہشت گردی۔۔۔تیار رہوانہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہاکہ جب میں ان بے شرموں کو سنتا ہوں کہ یہ اپنے "سمارٹ لاک ڈاؤن” کو کامیابی کی دلیل قرار دیتے ہیں اور کم اموات کا سہرا خود لیتے ہیں، تو میں پاکستان کے مستقبل کے بارے میں انتہائی فکرمند ہو جاتا ہوں۔۔ اس قدر خطرناک حد تک جاھل کوئی کیسے ہو سکتا ہے؟ ایک بھی سنجیدہ فرد نظر نہیں آتا۔